اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پر حالیہ امریکی پابندی سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ، ظریف کی سوچ سے خوفزدہ ہے.
"سید عباس موسوی" نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکی حکام کی بیوقوفی اور ان کے اقدامات میں تضادات کی حد اسی وقت سامنے آئی جب انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو بارہا ملک کی سیاست سے لاتعلق قرار دینے کے باوجود بغیر سوچ سمجھ کے ان کیخلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایرانی وزیر خارجہ کے منطق اور ان کے سفارتکاری کے فن سے بہت ڈر لگتا ہے۔
"محمد جواد ظریف" نے بھی امریکہ کیجانب سے ان کیخلاف پابندیوں لگانے کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکی حکام کو مجھے اپنی منصوبہ بندیوں اور مقاصد تک پہنچنے کیخلاف بڑا خطرہ سمجھنے کیلئے شکریہ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔
/129
3 اگست 2019 - 04:27
News ID: 966428
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پر حالیہ امریکی پابندی سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ، ظریف کی سوچ سے خوفزدہ ہے.